ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان یقینی طور پر صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ثابت ہو گا کہ جہاں سے وہ واپسی نہیں کر پائے گا۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اپنے دو روزہ دورۂ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی قوم کے حق اور موقف کا دفاع اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم بیان کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اب سے تھوڑی دیر قبل نیویارک کے جان ایف کنیڈی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
جامع ایٹمی معاہدے اور قرار داد بائیس اکتیس کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایٹمی ڈپلومیسی پر زور دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نےغزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد پر فوری طور پرعمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بار پھر غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد واجب العمل ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے دنیا کے تمام بین الاقوامی اداروں اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کریں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے بعد رفح کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر تحریک حماس نے ایک بیان میں اس عالمی ادارے سے اپنے فرائض پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیویارک میں تقریبا سو ممالک کے سفارت کاروں اور بین الاقوامی شخصیات نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
امریکہ یمن کے خلاف اپنی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لئے ایران کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، یہ انتباہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے دیا ہے۔