Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے لئے بجلی اور خوراک کی ترسیل کو روکنا نسل کشی ہے: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ تک بجلی اور اشیائے خورد و نوش اور بنیادی ضرورتوں کی ترسیل روک دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم اور نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کی تمام حکومتوں سے اپیل کی کہ تل ابیب کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر ذمہ دارعالمی اداروں کی خاموشی کے خاتمے اور غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ تک غذائی اشیا، ادویات اور ایندھن کی ترسیل کو ایک بار پھر روک کر غزہ پٹی میں موجود فلسطینیوں کو قحط کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ یہ اقدام جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس