ایرانی وزیر خارجہ نے دشمن میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا
ایران اپنی سچائی اور حقانیت سے دشمن میڈیا کے پروپگںڈوں کو ہر بار ناکام بنا دیتا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے ویزا کی تصویر شائع کر کے دشمن میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب اور جھوٹے پروپیگنڈے کو برملا کر دیا۔
سید عباس عراقچی کے ٹیلی گرام اکاونٹ سے ان کے امریکہ کے دورے کے لئے ویزا کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ نیویارک کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ تاہم وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس طرح ایران مخالف میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی خبریں اس بار بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں۔
یاد رہے کہ ایران مخالف ذرائع ابلاغ نے جھوٹی خبر دی تھی کہ امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے نیویارک کے ویزے کی تصویر نے دشمن کے ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران مخالف میڈیا ذرائع مختلف حیلے بہانوں اور غلط پروپگنڈوں کے ذریعے عالمی رائے عامہ میں ایران کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے تاہم ایران اپنی سچائی اور حقانیت سے اس قسم کے پروپگںڈوں کو ہر بار ناکام بنا دیتا ہے۔