Jan ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف صیہونی حکومت  کے دعوے بے بنیاد ہیں: امیر سعید ایروانی

ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں تہران کے خلاف اسرائیلی حکومت کے دعوؤں اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں تہران کے خلاف صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے  کہ یہ دعوے اسرائیلی حکومت کی طرف سے قرارداد 1701  کی بار بار خلاف ورزیوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے ایک بہانہ ہیں۔

امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ یہ خط 13 جنوری 2025 کو اسرائیلی حکومت کے نمائندے کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام  لکھے گئے اس خط کے جواب میں بھیجا جارہا ہےجس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے جدید ہتھیار لبنان اسمگل کیے جارہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس بے بنیاد الزام کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ٹیگس