اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی کے تقریباً 85 فیصد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
خان یونس میں تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
مقبوضہ النقب کے سوروکا اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے مزید سترہ صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے برسوں لگ سکتے ہیں۔
صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں صیہونی بمباری و جارحیت میں بہت سے قیدی بھی مارے گئے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔
ایران کے صدر نے طوفان الاقصی بین الاقوامی کانفرنس میں کہا ہے کہ فلسطین، عالم انسانیت کا پہلا مسئلہ ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں فتح کا جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی عسکری شاخ کتائب عزالدین القسام کے مجاہدوں نے خان یونس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے تباہ کر دیا۔