May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • عزالدین قسام بریگیڈ اور اسرائیلی فوجیوں میں شدید جھڑپیں، اسرائیل کی فوجی بکتر بند گاڑی تباہ

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی حکومت کے فوجی حملے بدستور جاری ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے مشرقی رفح میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ جنگ میں اس کی ایک فوجی بکتر بند گاڑی کو الیاسین ایک سو پانچ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جبالیا کیمپ میں کئی رہائشی کمپلکس پر بمباری کی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے جبالیا کیمپ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی غاصبوں نے وحشیانہ حملے کر کے جبالیا کیمپ کے سیکڑوں فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے ہیلی کاپٹروں سے مشرقی شہر رفح پر فائرنگ بھی کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں میں قتل عام کی کم از کم آٹھ مجرمانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں کم از کم ترسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چار زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب غزہ میں شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار چونتیس تک جا پہچی ہے جبکہ اٹھہتر ہزار سات سو پچپن زخمی ہو چکے ہیں، اسکے علاوہ ہزاروں فلسطینی ایسے بھی ہیں جن کا اب تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

فسلطینی وزارت صحت نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ شہید و زخمی ہونے والوں کے درمیان 72 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اس کے علاوہ صیہونی دہشتگرد اب تک میڈیکل اسٹاف کے چار سو ترانوے افراد کو شہید کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں مزید تین سو دس افراد کو اغوا بھی کیا ہے۔

ٹیگس