جنگ میں فاتح کون؟
ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت حماس کو حالیہ جنگ کا فاتح سمجھتی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ حماس نے اب تک موجودہ جنگ جیت لی ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت اور Reichman University نے ہفتے کے روز غزہ جنگ کے بارے میں اپنے مشترکہ سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔
اس سروے کے مطابق، جس میں 810 اسرائیلیوں نے شرکت کی، زیادہ تر اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ اب تک تحریک حماس جنگ جیت چکی ہے۔
اس سروے میں دائیں بازو کے 37 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ حماس کو میدان میں فاتح سمجھتے ہیں اور صرف 16 فیصد نے اسرائیل کو فاتح قرار دیا۔
دوسری جانب اس سروے میں حصہ لینے والے بائیں بازو اور اعتدال پسندوں میں سے 40 فیصد نے حماس کو فاتح قرار دیا اور صرف 4 فیصد نے کہا کہ وہ اسرائیل کو اس جنگ کا فاتح سمجھتے ہیں۔