غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں غزہ کے جنوب میں فوجی افسر سمیت چار صیہونی فوجی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے تل ابیب پر میزائل برسائے ہيں جس کے نتیجے میں سینتس مقبوضہ علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔
آخری اطلاع ملنے تک صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں اٹھارہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
صیہونی مظاہرین نے پیر کو پارلیمنٹ کا انٹری گیٹ بلاک کرکے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کیا
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ مزاحمتی قوتیں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائیں گی۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی لبنان سے یکے بعد دیگرے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کا جاری رہنا اور غزہ سے باہر تحریک استقامت کے لیڈران کا دہشت گردانہ قتل مزاحمتی جذبے کی تقویت کرے گا اور صیہونی حکومت کی شکست میں تیزی لائے گا۔
القسام بریگيڈ نے مرکزي غزہ پٹی میں اسرائیل کا ایک مرکاوا ٹینک تباہ کردیا ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یہ جانتے ہیں کہ غزہ جنگ میں ان کے مقاصد حاصل نہيں ہوئے ہیں اس کے باوجود وہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہيں۔