Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج کے چھاتہ بردار بریگیڈ نے رفح پر حملہ کرنے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

اسرائیلی فوج کے چھاتہ بردار بریگیڈ کے متعدد ریزرو فوجیوں نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں آپریشن کی تیاری کے لیے فوجی احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق متعدد ریزرو فوجیوں نے رفح میں فوجی آپریشن کی تیاری کے لئے فوجی احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے اور اپنے کمانڈروں کو با خبر کردیا ہے کہ ان میں اب لڑنے کی سکت نہیں ہے-

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہالیوی اور اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی شاباک کے سربراہ رونن بار نے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس کے سربراہ "عباس کامل" سے ملاقات میں، رفح میں زمینی فوجی آپریشن کے لیے اسرائیلی فوج کی تیاریوں کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

گذشتہ چند دنوں سے صیہونی حکومت کی فوج، غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح پر زمینی حملے کے لیے تیار ہے۔

غزہ جنگ کے تقریباً سات مہینے گزرنے کے بعد اسرائیل نسل کش حکومت کے فضائی حملوں اور بمباری میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے اور حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے متعدد بار رفح کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر مصر نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح پر زمینی حملہ کیا تو وہ کیمپ ڈیوڈ معاہدے سے نکل جائے گا۔

ٹیگس