Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی اڈے پر حماس کا حملہ، 14 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے ایک بیان میں غزہ کے جنوب میں صیہونی فوجی اڈے پر کئے جانے والے فوجی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں نتساریم صیہونی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گيا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے اپنے بیان میں اگرچہ صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم صیہونی ذرائع نے اتوار کی رات اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں تین صیہونی فوجی ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

ٹیگس