حماس کا اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
May ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے جواب میں استقامتی محاذ نے اسرائیل کے فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے مضافات میں واقع صیہونی بستی کبوتز نیریم میں قابض فوج کے ٹھکانے کو راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری طرف عبرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے الجلیل کے فوجی ٹھکانوں کو لبنان کے جنوب سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کے اسپتالوں، رہائش گاہوں اور عبادت گاہوں پر بے دریغ فضائی اور زمینی حملے شروع کئے جن میں اب تک 34 ہزار622 فلسطینی شہید جبکہ 77 ہزار867 افراد زخمی ہوئے ہیں۔