غزہ اور فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سنہ دوہزار تیئس کے آخری اجلاس میں اس کونسل کے اراکین نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ جنگ کو پھیلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے غزہ میں گھات لگا کر دس صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت بدستور جاری ہے جس میں مزید200 فلسطینی شہید ہوئے۔
الجزیرہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ کے غلاف اور ناحل عوز اور کیسوفیم علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔
فلسطین کے حامی دسیوں مظاہرین نے امریکہ کے وزیر جنگ اور قومی سلامتی کے مشیر کی رہائشگاہوں کے سامنے اجتماع کیا جبکہ لندن اور کیوبا کے عوام نے بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
اخبار یدیعوت احارنوت نے فوج کی جانب سے غزہ جنگ میں غلط روش اختیار کئے جانے کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک بڑی جنگ شروع ہونے کے امکان کی خبر دی ہے ۔
غزہ میں تحریک حماس کے سربراہ یحیی السنوار کو ڈھونڈ نکالنا اسرائیلی فوج کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ یحیی السنوار کو طوفان الاقصی کا ماسٹرمائنڈ سمجھا جا رہا ہے۔
صیہونی فوج نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ میں اس کے تین مزید فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں گعفاتی بریگيڈ کے تین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں کے مقابلے کے لئے مورچہ سنبھال لیا ہے۔