حماس کی قید میں صیہونی جنگی قیدی کس طرح ہلاک ہوا؟
غزہ ميں دواؤں کے فقدان کے نتیجے میں ایک صیہونی جنگی قیدی ہلاک ہوگیا ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس وقت غزہ میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کا قحط ہے ۔ حماس نے بتایا ہے کہ خوراک اور دوا نہ ملنے کے نتیجے میں ایک صیہونی قیدی بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ حماس کےبیان میں دوا اور خوراک نہ ملنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے صیہونی جنگی قیدی کا عمر چونتیس برس اور نام یجیوبوچ ہاتف بتایا ہے۔
یہ ایسی حالت ميں ہے کہ تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں جنگی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اورانہیں آزاد کرانے کے لئے مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔ بعض مواقع پر مظاہرین کو کچلنے کے لئے اسرائيل سیکورٹی دستوں نے طاقت کا استعمال بھی کیا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنگی قیدیوں کے لواحقین میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف کافی برہمی اپنے عزیزوں کی رہائی کی طرف سے مایوسی پائی جاتی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے نیتن یاہو حکومت سے مایوس ہو کر، امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگی قیدیوں کی رہائی میں مدد کرے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حماس نے واضح کردیا ہے کہ یک طرفہ طور پر جنگی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ حماس نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے لیکن صیہونی حکومت اپنے قیدیوں کو تابوت ميں تحویل میں لینا چاہتی ہے۔