Mar ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں جیت کس کی ہوگی، اسرائیلی تاریخ داں نے بتا دیا؟

صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت کا کہنا ہے کہ حماس فتح کے راستے پر گامزن ہے ۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی مورخ اور مقالہ نگار یوول نوح ہراری نے ہفتے کے روز غزہ کے خلاف تل ابیب کی جنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے یدیعوت آحارانوت اخبار میں ایک نوٹ شائع کیا اور لکھا کہ حقیقت پسندانہ اہداف کے بغیر جنگ ناکامی کی ضمانت ہے۔

فارس نیوز کے مطابق تجزیہ نگار نتن یاہو کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کا اس جنگ کا کوئی حقیقی مقصد نہیں ہے، ایک ایسی حکومت جس کا وزیر اعظم اپنے اقتدار کی کرسی بچانے میں مصروف ہے۔

ہراری کے مقالے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فتح اس فریق کو نصیب نہیں ہوگی جو زیادہ قتل کرے، زیادہ قیدیوں کو پکڑے، زیادہ مکانات کو تباہ کرے یا زیادہ زمین پر قبضہ کرے، بلکہ اس فریق کو نصیب ہوگی جو اپنے سیاسی مقاصد کے قریب پہنچ جائے۔

یدیعوت آحارانوت کے شائع کردہ مقالے میں نتن یاہو کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی مورخ لکھتے ہيں کہ حماس کے سیاسی اہداف بالکل واضح ہیں اور ان میں سے کچھ پہلے ہی حاصل کر لیے گئے ہیں، اس تحریک کے پاس مزید اہداف حاصل کرنے کا وقت بھی ہے، یہ اہداف اسرائیل کے لیے یا تو مبہم ہیں یا اصلا ان کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

اپنے مقالے میں اس اسرائیلی مورخ نے 7 اکتوبر سے پہلے کے خطے کے ماحول کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک وقت میں اسرائیل، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو مکمل کرنے کے بہت قریب تھا اور وہ دنیا میں اپنی پوزیشن تبدیل کرنا چاہتا تھا لیکن حماس نے اسے اس عمل سے روک دیا۔

ٹیگس