امریکہ نے ایران سے دشمنی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تہران کے خلاف اسلحے کی پابندی جاری رکھوانے کی غرض سے ایران مخالف قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کو پیش کر دیا۔
حکومت افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کی آزادی کا عمل مکمل ہونے کے بعد طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی تاریخ اور مقام کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے امور میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
امریکا اور قطر نے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافے اور اس میں قیام امن کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کے قائم مقام کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں دو جانبہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
حکومت افغانستان نے قیدیوں کی رہائی کے لئے افغان حکام اور طالبان وفد کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبر دی ہے۔
افغانستان میں طالبان کے 2 حملوں میں کم از کم 19 افغان پولیس اہلکار اور دیگر مارے گئے۔
دہشت گرد امریکی فوج اور افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
شام میں روس کے امن مرکز نے گذشتہ دو دنوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ستّرہ واقعات پیش آنے کی خبر دی ہے۔