آج سترہ جون سے ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹیلی ویژن مناظروں کا آغاز ہوگا ۔
ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں اور ان کے حامیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں۔
ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی مہم تیز ہوگئی ہے اور سبھی امیدوار جلسے ، میٹنگوں اور سوال و جواب کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے ساتھ ہی ٹی وی مناظروں کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان 15 جون ہفتہ کے روز مقدس شہر قم کا سفر کیا، اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی حضرت معصومہ (س) کے روضہ کی زیارت کی اور کچھ مراجع اور علما سے ملاقات کی۔
ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں چھے امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور ایرانی قوم ذرائع ابلاغ میں امیدواروں کے درمیان مباحثوں کے بعد ان کے سیاسی ایجنڈوں کو مد نظر رکھ کر ووٹ دیں گے۔
سحر نیوز رپورٹ
ہندوستان کی مرکزی کابینہ نے اپنی پہلی میٹنگ میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں تین کروڑ مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غزہ جنگ میں بری طرح ناکام صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ میں استعفوں کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران کے صدارتی انتخابات میں اہل قرار پائے جانے والے چھے نامزد امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی ، نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کا آج سے باضابطہ آغاز ہو گيا ہے جو چھبیس جون تک جاری رہے گا-