غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سو چوبیس روز کی جنگ میں ستائیس ہزار پانچ سو سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہيں
فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوکر رہ گئی ہے لیکن وہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ غزہ ، شہر خان یونس کے اطراف کے علاقوں اور رفح پر اسرائیل کی جاری بمباری کے نتیجے میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
ایران، قطر، یمن، سعودی عرب، اردن، حزب اللہ لبنان اور مصر سمیت مختلف ممالک نے غزہ پر ہونے والی صیہونی حکومت کی بمباری اور فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل کی مذمت کی ہے۔
امریکی چینل این بی سی نے ایک رپورٹ میں غزہ کی صورتحال کو افسوسناک اور وحشتناک بتایا ہے-
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے غزہ میں فلسطینی عوام کے وحشیانہ قتل عام کو انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ میں ایک انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
محمد القحطانی کی قید کی سزا ختم ہوئے تقریباً 100 دن گزر جانے کے بعد بھی سعودی حکام مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں زبردستی حراست میں رکھے ہوئے ہیں۔
یمن میں شعبہ صحت اور تیل کی قومی کمپنی کے کارکن دارالحکومت صنعا میں اکٹھا ہوئے اور جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں تیک کے حامل بحری جہازوں کوروکنے جانے پر اقوام متحدہ کی لاپرواہی پر سخت اعتراض کیا۔