May ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے فرائض پرعمل کرے: حماس

فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے بعد رفح کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر تحریک حماس نے ایک بیان میں اس عالمی ادارے سے اپنے فرائض پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کے لئے اپنے فرائص پر عمل کرے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اب رہائشی مکانات اور پناہ گزیں کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو اسرائیل کی جارحیت بند کرانے کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرانا ہو گا اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا۔

اس بیان میں غزہ اور رفح میں رہائشی مکانات اور اسپتالوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر بڑھتے انسانی المیے پر سخت خبردار بھی کیا گيا ہے۔

واضح رہے کہ رفح پر صیہونی جارحیت پر بند دروازوں کے پیچھے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل پا رہا ہے۔

ٹیگس