Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے بچے غذائی سلامتی سے محروم: یونیسف

اقوام متحدہ نے جمعرات کو غزہ میں بچوں کے خلاف جاری جنگ و جارحیت پر سخت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ کے سارے بچے غذائی سلامتی سے محروم ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہر دس بچوں میں سے نو بچوں کو صحیح پروان چڑھنے کے لئے غذائی سلامتی کی ضرورت ہے۔ اس ادارے کے مطابق غزہ میں مہینوں سے جنگ جاری ہے جبکہ بہت ہی محدود پیمانے پر انسان دوستانہ امداد پہنچ سکی ہے اور اس علاقے کے لوگ حفظان صحت سے بھی محروم ہیں اور جاری جنگ سے غزہ کے بچوں اور ان کے گھرانے کو المناک صورت حال کا سامنا ہے اور اس صورت حال سے سب سے زیادہ بچے ہی متاثر ہو رہے ہیں جس کی بنا پر انھیں موت کے خطرے سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی رپورٹ میں آیا ہے غزہ کے بچوں کی صحیح کھانے تک دسترسی ناممکن اور یا نہایت ہی محدود ہے اور وہ حفظان صحت کی سہولیات سے بھی مکمل طور پر محروم ہیں۔

ٹیگس