فلسطین ہمارے ڈی این اے (DNA) میں شامل ہے: سنیٹر مشاہد حسین سید
تہران میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح ) کی 35 ویں برسی کے موقع پرغزہ مظلوم اور پائیدار کے زیر عنوان ایک سیمینارمنعقد ہواجس میں دنیا کے کئی ممالک کی اہم شخصیات، سیاستدانوں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسنیٹر مشاہد حسین سید نے تہران میں فلسطین کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس(غزہ مظلوم اور پائیدار) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو فلسطینیوں کے نظریئے اور فارمولے کے تحت حل ہونا چاہئیے اور اس وقت اسرائیل نے غزہ اور دیگر علاقوں میں خون کی ندیاں بہا دی ہیں۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا اس لئے کہ فلسطین ہمارے ڈی این اے(DNA) میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ تہران میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح ) کی 35 ویں برسی کے موقع پرغزہ مظلوم اور پائیدار کے زیر عنوان ایک سیمینارمنعقد ہواجس میں پاکستان، عراق، لبنان، افغانستان اور شام سمیت دنیا کے کئی ممالک کی اہم شخصیات، سیاستدانوں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔