حماس نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی اپیل کی ہے۔
چلی کے سو وکیلوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
عراق کے صدر اور وزیراعظم نے الگ الگ بیان میں، بغداد میں الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
امریکی پولیس نے لاس آنجلس میں ایک سیاہ فام خاتون پر پولیس افسر کی خوفناک فائرنگ کی ویڈیو نشر کی ہے۔
ایران نے بعض مغربی ملکوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کو روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دو ہزار تیئیس کو تشدد اور رنج و الم کا سال قرار دیا ہے
غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت بدستور جاری ہے جس میں مزید200 فلسطینی شہید ہوئے۔
مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زیرحراست بعض فلسطینی قیدیوں کی شہادت کے بارے میں تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی جگہ مقبوضہ فلسطین کا اقتدار نہیں بلکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ملزم کی حیثیت ہے۔