Jan ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ویران غزہ مظلوموں سے ہوا روشن، لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی دلیرانہ واپسی سے دنیا حیران، دہشتگرد اسرائیل ہوا پریشان

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی قبضے کے باوجود غزہ میں لاکھوں فلسطینی باشندوں کی واپسی غاصب صیہونی حکومت کی شکست، فلسطینی عوام کی طاقت کا مظہراور اپنے وطن واپس جانے کے عظیم خواب کی تکمیل ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے پناہ گزینوں کی واپسی کے تاریخی منظر اور شمال کی طرف اس پر جوش انسانی مارچ نے اب غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے، ان پر قابو پانے، انہیں دہشت زدہ کرنے یا شکست دینے کے فاشسٹ قابض حکومت (اسرائیل) کے وہم و گمان کو توڑ دیا ہے اور ثابت ہوا کہ اس سرزمین سے مزاحمت، اصالت اور استحکام کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔

حماس نے مزید کہا کہ جنگ کی تاریخ کا یہ بے مثال واقعہ، قابض صیہونی حکومت کی انتہائی بنیاد پرست اور شدت پسند کابینہ کے باوجود شمالی غزہ پٹی میں لاکھوں بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی ہماری طاقت کا ثبوت ہے۔ فلسطینیوں کی قربانیاں، ان کی مزاحمت، ہماری سرزمین اور مقدس مقامات کو آزاد کرانے کی عظیم خواہش کو پورا کرنے کے لیے 77 سال سے جاری صیہونی دہشت گردی اور فسطائیت کے خلاف ہماری کامیابی کا ثبوت ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ بہادرانہ واپسی سرزمین فلسطین کا ے۔ فلسطینی باشندوں کی واپسی قابضین کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ قبضے کے خاتمے اور بیت المقدس کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وسطی اور جنوبی غزہ پٹی سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد (15 ماہ سے زائد کی صیہونی جارحیت، نسل کشی اور جبری نقل مکانی کے بعد) پیر کی صبح 28 جنوری 2025 کو الرشید اور صلاح الدین اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے شمالی علاقے کی طرف واپس جانے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس