Jan ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کی حمایت میں اور کتنا گرے گا امریکا؟ عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کی تجویز پیش! کیا ہے پورا ماجرا؟

صہیونی حکام کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے سے بوکھلائے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں آئی سی سی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد عدالت کی جانب سے صیہونی حکومت کے سنگین جنگی جرائم پر سنائے گئے بعض فیصلوں کے باعث پیش کی گئی۔ امریکی قوانین کے مطابق اس قرارداد کو ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی منظور کیا جانا ضروری ہے۔ اگر امریکی سینیٹ میں بھی اس قرارداد کو منظوری مل جاتی ہے تو امریکی صدر کے دستخط سے یہ قرارداد قانون کی شکل اختیار کرلے گی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے اس قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایوان نمائندگان نے بین الاقوامی عدالت پر پابندی عائد کرنے کا اقدام کیا تاکہ نسل کشی کے جنونی نتن یاہو کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دی جائے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی اس قرارداد کی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت مذمت کی ہے۔

ہزاروں فلسطینی بچوں کے قاتل دہشتگرد نتن یاہو کی حوصلہ افزائی کرتی امریکی کانگریس

یاد رہے کہ چند ماہ قبل آئی سی سی نے فلسطینیوں کے سلسلے میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور قانون کی رو سے آئی سی سی کے سبھی ایک سو چوبیس رکن ممالک اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

 

ٹیگس