انسانیت شرمسار، دل دہلا دینے والی خبر
Dec ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
غزہ کی پٹی کے خیموں میں پیدا ہونے والے 3 نومولود بچے سردی سے ٹھٹھر کر شہید ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: العربیہ کی رپورٹ کے مطابق المواصی کے علاقے کے مقامی ذرائع نے آج اطلاع دی کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تین فلسطینی بچے شدید سردی کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں ۔ یہ تینوں فلسطینی بچے جو حال ہی میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے المواصی کے پناہ گزینوں کے خیموں میں پیدا ہوئے تھے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی اورسردی سے بچاو کی اشیاء نہ ہونے کی وجہ سے شہید ہو گئے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید ہوتا ہے چنانچہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد14 ہزار 500 ہو گئی ہے۔