رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس میں کسی کو شک نہيں ہونا چاہئے کہ کامیابی حق کے محاذ کی ہی ہوگی اور صیہونی حکومت کا روئے زمین سے صفایا ہو کر رہے گا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہ کئے جانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد پر کڑی تنقید کی ہے۔
امریکہ نے اس قرارداد میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت کے بارے میں روس کی درخواست پر تیار کی جانے والی شق کو ویٹو کر دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زیرحراست بعض فلسطینی قیدیوں کی شہادت کے بارے میں تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بائربوک اور ڈیویڈ کیمرون نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں، اس علاقے میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مغربی میڈیا نے مغرب کے انٹیلیجنس اداروں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین امریکہ اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کی حمایت کے بغیر دوہزار چوبیس کے موسم گرما تک روس کے خلاف جنگ میں شکست سے دوچار ہوسکتا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ امریکہ ، یوکرین کے لئے بھاری بجٹ مختص کرکے درحقیقت اربوں ڈالر برباد کررہا ہے۔
پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سیستان و بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی جانب سے حملے کی مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی جگہ مقبوضہ فلسطین کا اقتدار نہیں بلکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ملزم کی حیثیت ہے۔