آنروا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اس ایجنسی کی پناہ گاہوں میں دو سو اٹھائيس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہيں
جنوبی غزہ پرصیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں ستائیس فلسطینی شہید ہوگئے
جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی مسلسل جاری ہے۔
ایران کی پارلمینٹ کےاسپیکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی اقدام سات اکتوبر کے واقعے میں صیہونی حکومت کی عظیم شکست اور اس کی کھوئے ہوئے وقار کو بحال نہیں کر سکے گا۔
فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپ و امریکہ کے مختلف علاقوں میں یورپی عوام کے مظاہروں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فلسطین کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف پر زور دیا۔
ایران نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت یہ ثابت کرے کہ وہ آزاد اورغیر جانبدار ہے اور بڑی طاقتوں کی غنڈہ گردی اور ان کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ غزہ میں عام شہریوں منجملہ بچوں اور عورتوں کے قتل عام اور غزہ میں بنیادی اور شہری تنصیبات کی تباہی کی ذمہ دار، وہی ہے۔
ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے تہران اور دمشق کے تعلقات کو اسٹریٹیجک اور قریبی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتا ہے۔
سیکڑوں یہودیوں نے شہر نیویارک میں غزہ کے شہداء کی یاد میں اجتماع منعقد کیا ہے۔