ایران کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مختلف براعظموں کے ہم خیال ممالک کی شرکت سے ایک اتحاد تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کے مسلمہ حقوق کی حمایت ہوسکے۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن اور الخلیل میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے ہاتھوں پانچ اور فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنین شہر کے اردگرد غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ ہوئی ہے۔
فلسطین کے حامیوں نے امریکی سینیٹ میں جمع ہو کر غزہ کے عوام پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ پٹی میں زندگی کی صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پٹی دنیا میں بچوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک جگہ شمار ہوتی ہے۔
کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے شہر ہرات کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ افغانستان کے حکام اس غیر انسانی واقعے کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ایک بحران سے ماوراء ہے۔
غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جمعہ کی صبح سے صیہونی حکومت کے حملے دوبارہ شروع ہوگئے اور مختلف علاقوں میں شدید جنگ کی خبر ہے۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں الاقصی چینل کے ایک نمائندے کی شہادت کی خبر ہے۔