صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقا کے مقدمے کی حمایت پر زور
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگي جرائم اور وحشیانہ نسل کشی کے حیوانی رویہ سے پیدا ہونے والی نفرت کو کسی بھی طرح سے اور کسی بھی دلیل سے چھپایا نہيں جا سکتا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ کے بارے میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور وحشیانہ نسل کشی کے حیوانی رویہ سے عالمی رائے عامہ میں پیدا ہونے والی نفرت کو کسی بھی طرح سے اور کسی بھی دلیل سے چھپایا نہيں جا سکتا.
انہوں نے لکھا ہے کہ اب سب لوگ صیہونیوں کی طرف سے جاری قتل عام کا سلسلہ روکنے کے لئے بین الاقوامی عدالت کے ٹھوس اور فوری فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ نسل پرست و بچوں کی قاتل اس حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کے بہادرانہ اقدام کی ہم پوری طاقت سے حمایت کرتے ہيں۔