ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کا مقدس اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب امن و دوستی کے پیغام کا حامل ہے اور علاقائی و عالمی ہم آہنگی اور تعاون پریقین رکھتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے گذشتہ آٹھ ہفتے کے دوران ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی یہ سازش بھی شکست سے دوچار ہو گئی۔
ایران کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیشن کی سربراہ نے اپنے اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈکوارٹر کے دورے میں بتایا کہ گذشتہ چالیس سال کے دوران، ایرانی خواتین نے جو ترقی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا آج 4 نومبر کو عالمی استکبار کے خلاف جد جہد کے قومی دن کی مناسبت سے "هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھے گی۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا میں امریکہ کی جھوٹی بالادستی کے لیے چیلنچ بنا ہوا ہے۔
ایران کی وزارت داخلہ نے شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف امت رسول اللہ کے نام سے ہونے والے عوامی اجتماعات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کی ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک مضبوط دفاعی توانائی اور فوجی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے حقوق کے دفاع کے دعویدار ممالک اپنے جھوٹے نعرے لگانا بند اور ایرانی قوم کے خلاف کئی عشروں سے جاری غیر انسانی پابندیاں ختم کر دیں۔
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کی بحریہ کسی بھی ملک کو ایران سے اجازت لئے بغیر خلیج فارس میں داخل ہونے نہیں دے گی۔
جشن غدیر ہیڈکواٹر کے ترجمان ساسان زارع نے عید غدیر کے موقع پر دس کلومیٹر پیدل مارچ کے انعقاد کی خبر دی ہے جو دارالحکومت تہران میں انجام پائے گا۔