-
عشرہ فجر کے موقع پر مختلف ادیان کے مذہبی رہنماؤں کی صدر رئیسی سے ملاقات
Feb ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۸اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران میں مختلف ادیان اور مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی انقلاب اور اس کی کامیابیاں اور ثمرات تمام ایرانی عوام سے متعلق ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی قوم یا مذہب سے ہو۔
-
انقلابی یادیں! ۔ تصاویر
Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۱ایران میں ۱۱ فروری سنہ ۱۹۷۹ کو امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب، کامیابی سے ہمکنار ہوا، وہی کامیابی کہ جو ایرانی عوام کی بے نظیر جانفشانیوں کے ساتھ ساتھ اپنے قائد سے انکی مکمل حمایت و وفاداری کی مرہون منت تھی۔
-
اکتالیسویں بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول کا آغاز
Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۸اکتالیسویں انٹرنیشنل فجر فلم فیسٹیول کا باضابطہ آغاز یکم فروری کو تہران کے ملت سنیما کمپلکیس میں ہوگیا۔ فیسٹیول کا آغاز ایرانی فلم ساز بہروز افخمی کی پروڈکشن میں بنی فلم "ماسٹر" کی نمائش کے ساتھ ہوا۔
-
ایرانی قوم نے ہمیشہ دشمنوں کو مایوس کیا، صدر مملکت
Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۴ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مختلف میدانوں میں عوام کی موجودگی کو ایران کے دشمنوں میں ناامیدی و مایوسی کا باعث قرار دیا ہے۔
-
ایران امریکہ کی سیاسی قلمرو سے کیسے باہر نکلا: جنرل سلامی
Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۵سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے گھر کے اندر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر قسم کے خطرے کا سامنا کر چکے ہیں اور اب ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے۔
-
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، امریکہ کا دعوی
Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے دعویٰ کیا ہے کہ واشٹنگن تہران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔
-
ایرانی عوام ہی اسلامی انقلاب کے ستون ہیں: اسپیکر قالیباف
Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۲اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ عشرہ فجر کی تقریبات پورے ملک میں شروع ہوگئی ہیں اور عشرہ فجر کے پہلے دن اسکولوں میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ عشرہ فجر کے آغاز کی مرکزی تقریب تہران میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم میں منعقد ہوئی
-
ایران اسلامی میں عشرہ فجر کی تقریبات کا پہلا دن، اسکولوں میں گھنٹیاں بجائی گئیں
Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۹اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
قائد انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کی بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری
Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کے ایام ’’عشرۂ فجر‘‘ کی آمد پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اور شہدا کے مزارات پر حاضری دی، وہاں نماز ادا کی، قرآن مجید کی تلاوت کی اور ان کے بے مثال اور تاریخی کارناموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکی امنگوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
-
عشرۂ فجر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضری
Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳رہبر انقلاب اسلامی نے عشرۂ فجر کی آمد کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔