Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ کی غیر اسلامی پالیسیوں کے خلاف لندن کے اسلامک سینٹر کے سامنے احتجاجی اجتماع

برطانیہ کی غیر اسلامی پالیسیوں کے خلاف لندن کے اسلامک سینٹر کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حکومت برطانیہ کی اسلام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے لندن کے اسلامی مرکز کے سامنے احتجاجی اجتماع کرتے ہوئے اس مرکز کی سرگرمیاں روکے جانے کی مذمت اور اس مرکز کی سربراہ کو تبدیل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
برطانیہ میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے لندن کے اسلامک سینٹر کے سامنے لگاتار چوتھے ہفتے احتجاج کئے جانے کے موقع پر کہا کہ حکومت برطانیہ، اسلامی اصول تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسعود شجرہ نے تاکید کی کہ دین اسلام کی تعریف خداوند متعال نے قرآن مجید میں بیان کی ہے اور اسلام کے ترجمان شیعہ و سنیوں پر مشتمل مسلمان علما ہیں نہ کہ برطانیہ میں خیراتی امور کے کمیشن اور یا سیکولر وزیر اور نہ ہی وہ افراد جو دین اسلام کی معرفت نہیں رکھتے۔
برطانیہ میں مقیم ایک سرگرم عمل فلسطینی لطیفہ ابوچکرا نے لندن میں ایران پریس کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت اسلام مخالف پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ آزادی بیان کے منافی عمل کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لندن میں اسلامک سینٹر ہمیشہ قائم رہے گا اور اس مرکز میں کام کرنے والوں کو چآہیے کہ کام پر لوٹ آئیں اور اپنے سربراہ کا خود انتخاب کریں۔ انھوں نے کہا کہ لندن کے اسلامک سینٹر کا سربراہ خاتون نہیں بلکہ کسی مسلم دانشور کو ہونا چاہیے۔
ایک اور مسلمان خاتون نے بھی ایران پریس کے نامہ نگار سے گفتگو میں  کہا کہ لندن میں اسلامی مرکز کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت برطانیہ کے اسلام مخالف اقدامات انسانی حقوق کے منافی ہیں۔
واضح رہے کہ لندن میں اسلامک سینٹر مسلمانوں کی مذہبی و دینی رسومات ادا کرنے کے لئے اجتماع کا ایک معروف مرکز ہے۔

ٹیگس