اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پویلین میں 10ویں روسی بین الاقوامی تکنیکی و فوجی نمائش کے پہلے دن ایران کی دفاعی صنعت خاص طور پر ڈرون طیاروں اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا استقبال کیا گيا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے "وعدہ صادق آپریشن" کے تعلق سے کہا ہے کہ مضبوط ایران کی وجہ سے دشمن جنگ کا آپشن ختم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران ڈرون انجن بنانے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے دوحہ میں قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کی سرحدی سیکورٹی پر زور دیا گیا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے دفاعی ساز و سامان میں غیر معمولی دفاعی صلاحیتوں کے حامل سو جنگی کشتیوں، بوٹوں اور بحری جہازوں کے ساتھ ایک بحری بیڑے کو شامل کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ کرار ڈرون طیارے کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے مجید میزائلوں سے لیس کرنے کے علاوہ ایران کے ڈرون یونٹ کی فوجی و دفاعی توانائی میں اضافہ کیا جائے گا۔
ایران کے یوم دفاعی صنعت کے موقع پر صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں ایران کی جدید ترین دفاعی صنعتی مصنوعات کی حیثیت سے "مہاجر 10" ڈرون طیارے کی رونمائی کی گئی۔
ایران کی فضائی صنعت کے سربراہ امیر خواجہ فرد نے آنے والے ماہ میں جدید ترین ڈرون قاہر 313 کی دو ورژن میں رونمائی کی خبر دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ بحریہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس میزائلوں کی مالک ہو گئی ہے ۔
ایران کے وزیر دفاع امیر آشتیانی نے آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں امریکی جنگی طیارے اور جنگی کشیتیاں بھیجنے کے اعلان پر کہا ہے کہ ایران اپنے اقتدار اور طاقت کے عروج پر ہے اور کوئی ہمیں دھمکا نہیں سکتا