-
ایران کے شلمچہ باڈر سے زائرین کربلا کی واپسی
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۳:۳۷ایران کی شلمچہ باڈر سے زائرین حضرت اباعبدالله الحسین علیہم السلام کی واپسی کا آغاز ہوگیا ہے ، اس موقع پر ایران میں داخل ہونے والے زائرین کا طبّی معائیہ کیا جارہا ہے اور طبّی معائنہ کے بعد زائرین کو ان کے شہروں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ شلمچہ باڈر پر زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے مختلف انجموں اور اداروں کی طرف سے سبیلیں اور اسٹالز میں لگائے گئے ہیں۔
-
افغانیوں کے لیے سرحدی خدمات فراہم کریں گے:ہلال احمر سوسائٹی ایران
Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۵ایران کی انجمن ہلال احمر نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
سرحدوں کی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں: جنرل سلامی
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۲سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ملکی سرحدیں پوری طرح محفوظ ہیں اور ایران کی مسلح افواج کےمکمل کنٹرول میں ہیں۔
-
افغانستان کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر بری فوج کے کمانڈر کا دورۂ سرحد، سرحد کو پرامن قرار دیا
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۲ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مشرقی سرحدوں کی صورتحال مکمل پرامن ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔
-
ایران کی سرحدیں مکمل طور پر پُرامن ہیں: ترجمان وزارت خارجہ
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۵ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ملی سرحد پر امن و امان قائم ہے اور وہاں کسی قسم کی بدامنی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
-
سرحد پر ایرانی سکیورٹی فورسز اور طالبان کا آمنا سامنا۔ ویڈیو
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ایران افغانستان سرحد سے موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز ایران کی سرحد سے ملے اسلام قلعہ کسٹم ہاؤس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی لین دین کا سلسلہ رک گیا ہے۔ اس موقع پر ایرانی فورسز کے ساتھ طالبان کا آمنا سامنا بھی ہوا۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ افغان فوجیوں نے طالبان کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے ایران کی سرحد میں داخل ہو کر پناہ لی ہے۔
-
پاکستان نے کی ایران سے دو نئی سرحدی راہداریاں کھولنے کی درخواست
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷پاکستان کی حکومت نے ایران کے ساتھ تجارتی اور سرحدی لین دین کے فروغ کیلئے دو نئی سرحدی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
افغان کسٹم پوسٹ پر ہوئے ہولناک حادثے کی ویڈیوز
Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۹افغانستان میں ایرانی سرحد کے ساتھ لگے صوبۂ ہرات کی اسلام قلعہ کسٹم پوسٹ پر گزشتہ روز گیس ٹینکر میں شدید دھماکے ہوئے جس کے باعث کم از کم پچاس افراد کے جاں بحق ہونے اور سو سے پانچ سو تک فیول اور گیس ٹینکروں کے جل کر تباہ ہونے کی خبر ہے۔ حادثہ کی شدت اور ہونے والی بڑی تباہی کے پیش نظر ایران نے بھی جائے حادثہ کے نزدیک اپنی سرحد پر لازمی انتظامات کر دئے ہیں۔
-
ایران پاکستان تعلقات کا فروغ
Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۲سحر نیوزرپورٹ
-
ایران اور پاکستان کے درمیان نئی سرحدی گزرگاہ کا افتتاح
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ایراں و پاکستان کی نئی سرحدی گزرگاہ ریمدان گبد عنقریب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے اھم راستے میں تبدیل ہو جائے گی.