Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانیوں کے لیے سرحدی خدمات فراہم کریں گے:ہلال احمر سوسائٹی ایران

ایران کی انجمن ہلال احمر نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوز ایجنسی ایسنا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ کریم ہمتی نے کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ افغان شہریوں کے لیے مشترکہ سرحدوں پر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے افغان مہاجرین کی آمد کے فورا بعد انجمن ہلال احمر اور متعلقہ ایرانی اداروں نے اپنی آمادگی کا اعلان کر دیا تھا۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ بڑی تعداد میں خیمے اور دیگر امدادی سامان جن میں کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں بھی شامل ہیں، سرحدی علاقوں میں پہنچا دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سرحدوں میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو جن میں فوجی اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل تھے، ہلال احمر کی جانب سے تیار کیے جانے والے عارضی کیمپوں میں رکھا گیا تھا اور بعد ازاں متعلقہ اداروں کی صوابدید کے مطابق واپس افغانستان روانہ کر دیا گیا۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران افغان سرحد پر معمول کی سرگرمیاں بھی بدستور جاری ہیں۔

ٹیگس