-
خیبر نامی جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی
May ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۹طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک میزائل "خیبر" کی رونمائی 25 مئی بروز جمعرات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر محمد رضا اشتیانی کی موجودگی میں کی گئی۔
-
کچھ اس طرح تیار ہوا ایران کا تاریخ ساز بحری ڈسٹرائر ’’دنا‘‘ (ویڈیو)
May ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک تاریخ ساز بحری ڈسٹرائر ’’دنا‘‘ کی تیاری کے مراحل کو اس مختصر ویڈیو میں دیکھیئے۔ ایران کا یہ مایۂ ناز بحری جنگی جہاز ملک کے ہی باایمان اور انقلابی سائنسدانوں کے ہاتھوں تیار کیا گیا ہے۔
-
ایرانی بحریہ کے86ویں بیڑے کے بہادر جوانوں کا استقبال
May ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۰ایرانی بحریہ کی فلیٹ 86 کے دو جنگی بحری بیڑوں "دنا ڈسٹرایر اور مکران" نے ایک مشن کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کے گرد چکر لگایا اور آٹھ مہینوں کے دوران تقریبا 65 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دو روز قبل واپس اپنے وطن کو لوٹ آئے۔
-
پڑوسی ممالک اچھی ہمسائیگی کا مظاہرہ کریں، ایران
May ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۲ایران کی سرحدی سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ پڑوسی ملکوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اچھی ہمسائیگی کی پابندی کریں اور اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں ان کی سرزمینوں سے ایران کی سرحدی سیکورٹی کے خلاف کوئی کاروائی کی جاسکے۔
-
ایران؛ بحری جنگی جہاز کے دو سیمیولیٹرز کی رونمائی (تصاویر)
May ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۱ایران کی بحریہ نے اپنے جوانوں کو اعلیٰ سطحی ٹریننگ دینے کے مقصد سے بحری جنگی جہاز کے نیویگیشن اور اسکے پائلٹ ہاؤس کے سیمیولیٹرز تیار کر لئے ہیں۔ یہ دونوں سیمیولیٹرز نہایت پیشرفتہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں جن سے بحریہ کے جوانوں کی ٹریننگ میں مدد لے جائےگی۔ علاقائی سطح پر یہ سیمیولیٹرز بڑے پیشرفتہ، کامل اور منفرد سمجھے جا رہے ہیں۔ پروجیکٹ کی رونمائی ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے مشترکہ طور پر کی۔
-
ایرانی بحری جنگی بیڑوں نے تاریخ رقم کی (ویڈیو)
May ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۶:۳۴ایرانی بحریہ کی فلیٹ 86 کے دو جنگی بحری بیڑوں "دنا ڈسٹرایر اور مکران" نے ایک مشن کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کے گرد چکر لگایا اور آٹھ مہینوں کے دوران تقریبا 65 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دو روز قبل واپس اپنے وطن کو لوٹ آئے۔
-
بڑے واقعات اور تبدیلیاں رونما ہونے کو ہیں، علاقے میں دوبارہ حق کا سورج طلوع ہوگا: جنرل سلامی
May ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۷سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مغربی ایشیا میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے واقعات اور تبدیلیاں رونما ہونے کو ہیں اور علاقے میں دوبارہ حق کا سورج طلوع ہوگا۔
-
تھرموبارک وارہیڈ سے لیس سپاہ پاسداران کا نیا میزائل (ویڈیو)
May ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۴:۲۹تھرمو بارک وارہیڈ سے لیس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا راکٹ کا تجربہ کامیاب رہا۔ یہ وارہیڈ ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ تخریبی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں دشمنوں کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تھرمو بارک ہتھیار فضا میں موجود آکسیجن کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دھماکے کی صلاحیت کئی گنا زیادہ ہوجاتی ہے۔
-
ایرانی بحریہ کا ڈسٹرایر ابو مہدی کروز میزائل سے لیث ہوا (ویڈیو)
May ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۵ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے خبر دی ہے کہ بحریہ کے ڈسٹرایرز کو عراق کی عوامی رضاکار فورس کے شہید کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے جگری دوست شہید ابو مہدی المہندس کے نام سے موسوم ایک کروز میزائل سے لیث کر دیا گیا ہے۔ اس میزائل سے با آسانی ایک ہزار کلومیٹر کی دوری تک دشمن کے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کو ایران کی وزارت دفاع کی ایرواسپیس انڈسٹری نے تیار کیا ہے۔
-
ایران کے ہاتھوں امریکہ کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری (ویڈیو)
Apr ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۵:۱۶چند روز قبل امریکہ کے ایک تیل بردار بحری جہاز نے ایک ایرانی بحری جہاز کو ٹکر مارنے کے بعد علاقے سے فرار کی کوشش کی جسے ایرانی فوج کے جوانوں نے دھر دبوچا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔