پورے اسرائیل میں ایران کے انتقام کا خوف، جولان میں ہائی الرٹ
الجزیرہ نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ نیوز چینل نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز اصفہان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایران کے انتقام کے خدشے کے پیش نظر مقبوضہ جولان میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
الجزیرہ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ اصفہان میں وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس پر دو رات قبل ہونے والے حملے کے بعد، جسے صیہونی حکومت سے منسوب کیا جاتا ہے، اس حکومت کی فوج نے مقبوضہ جولان میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے چینل- 12 نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی ادارے دو رات قبل کیے گئے ڈرون حملوں کے جواب میں ایران کے ممکنہ جوابی حملوں سے پریشان ہیں۔
اس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ ایران مقبوضہ علاقوں میں مختلف اہداف پر حملے کرے۔