-
دہلی میں لاکھوں کانگریسی کارکنوں کا اجتماع، "ووٹ چور گدی چھوڑ" کے نعروں سے گونجا ہندوستان کا درالحکومت
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۹ہندوستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس نے اپنی مہم مزید تیز کر نے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے اتوار (14 دسمبر 2025 ) کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ اس عظیم ریلی کے ذریعہ کانگریس حکومت اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگا تے ہوئے انہیں کٹگھرے میں کھڑا کرے گی۔
-
کیا پارلیمنٹ میں امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا؟ راہل- پرینکا نے کی سخت تنقید
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۳:۰۰لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔
-
ہندوستان: یوپی میں ایس آئی آر کا اختتام ، سرور حسین کی رپورٹ
Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۹ہندوستان کی ریاست یوپی میں ایس آئی آر کا عمل آخری مرحلے میں ، لکھنو سے سرور حسین کی رپورٹ
-
ہندوستان میں ایس آئی آر کے خلاف زبردست مظاہرے، ووٹ چوری کے الزامات+ رپورٹ
Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۳ہندوستان ، لکھنو میں ایس آئي آر کے خلاف مظاہرہ ، مظاہرین نے اسے مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش قرار دی ، لکھنؤ سے ہمارے رپورٹر سرور حسین کی رپورٹ۔
-
ہندوستان: الیکشن کمیشن سے ہوئی بڑی غلطی، ایس آئی آر کے لیے بی جے پی–آر ایس ایس سے منسلک افراد کی تقرری!
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۱مدھیہ پردیش میں جاری ایس آئی آر کے دوران بی ایل او معاونین کی فہرست میں بی جے پی اور آر ایس ایس سے جڑے افراد کے نام شامل نکلے۔ کانگریس نے احتجاج کیا تو ضلع مجسٹڑیٹ نے اسے ’غلطی‘ قرار دیتے ہوئے ناموں کو ہٹا دیا۔