جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی تہران پہونچ گئے ہیں۔ وہ آج ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور اس ملک کی قومی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ حسین اسلامی سے گفتگو کریں گے۔
اردن کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک پانچ میگاواٹ کے ایٹمی ری ایکٹر کا مالک ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن نے تاکید کی ہے کہ آئی اے ای اے کو صرف استکباری طاقتوں کے مفادات کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام رکن ملکوں کے مفاد میں کام کرنا چاہئے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے برطانوی روزنامہ گارڈین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مغربی فریقوں کے ساتھ ایران کی دفاعی و سکیورٹی صلاحیت و توانائی کے موضوع پر مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔
چین کی وزارت دفاع نے امریکہ کو دنیا کے لیے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ قرار دیا ہے۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کے عمل کو دشوار قرار دیا ہے۔
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بیس فیصد افزودہ یورینیم کی مقدار دوسو دس کیلو سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ پچیس کیلو کی مقدار میں ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم بھی تیار کیا جا چکا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اگر سیاسی عزم موجود ہو تو دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم عملی جامہ پہن سکتا ہے۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں ہونے والی نئی پیشرفت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
ایران کی جوہری توانائی کے شعبے کے ترجمان نے کہا ہے نئی اسلامی تہذیب کا راستہ ہموار کرنے اور عالم اسلام کے عوام کی بھلائی کے مقصد سے ایران اسلامی دنیا کے ملکوں کے ساتھ جوہری ٹکنالوجی کے میدان میں ترقی میں تعاون کے لئے تیار ہے۔