اسرائیل مزید گستاخ ہو گیا، مدینہ منورہ پر اس کی للچائی ہوئی نظریں
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خود ایٹم بم گرانے والا امریکا ہماری میزائل ٹیکنالوجی پر پابندیاں لگا رہا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسلام آباد غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی نے اس موقع پر کہا کہ نیتن یاہو کھل کر گریٹر اسرائیل چ کی بات کر رہا ہے اوراسرائیل اب شام، عراق اور مدینہ تک اپنی سرحدوں کی بات کر رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو دہشت گرد کہنے والا امریکا خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، نیتن یاہو کھل کر کہہ رہا ہے کہ گریٹر اسرائیل چاہتے ہیں، امریکا نے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا، پاکستان کی کمپنیوں پرپابندی لگانا امریکا کی کھلی منافقت ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم خبردارکر رہے ہیں کہ امریکا اپنی پالیسوں سے باز آجائے، امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والی ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا کو جمہوریت بھی مرضی کی پسند ہے، امریکا خود ریڈ انڈینز کی لاشوں پر بنا ہے۔
سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بچے شہید ہورہے ہیں، امریکا مسلمانوں کو ہرلحاظ سے دبا کر رکھنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا قبلہ اول ہے، ہم اسکا تحفظ کریں گے، آج ہم مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں، آج سردی اسلام آباد میں ہے اس سے زیادہ سردی غزہ میں ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ غزہ کے20 لاکھ لوگ کیمپوں میں پڑے ہیں، 46 ہزار شہید ہوچکے، غزہ میں 70 فیصد عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں ، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام چارٹرز کی خلاف ورزی کی جارہی، اسرائیلی دہشت گردی کی سر پرستی امریکا کررہا ہے، اسرائیل دہشت گرد کا سب سے بڑا سہولت کار امریکا ہے، اسرائیل امریکا کے سوا کچھ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی فلسطین کی صورتحال پر نہیں بول رہا، اسرائیل کی بھاری بمباری کے باوجود فلسطینی پیچھے نہیبں ہٹے۔