Feb ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • فریق مقابل کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کی صورت میں تہران بھی اس پر عمل کرے گا: محمد اسلامی

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ اگر فریق مقابل نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کیا تو تہران بھی اس سمجھوتے پر عمل کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ہمیں انتظار کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ امریکی کیا کر رہے ہيں اور اس کے بعد ہم اسی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ ایٹمی انرجی کے عالمی ادارے کے سربراہ نے ایران و یورپ کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یورپی فریق کے کہنے کا اصلی مقصد یہ ہے کہ پابندیاں ہمارے ہاتھ میں نہيں ہيں اور اس میں ہمارا کوئي کردار نہيں ہے اور یہ موضوع امریکہ کے ہاتھ میں ہےایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ایٹمی سمجھوتے میں فریق مقابل کی واپسی کی صورت میں ہم بھی اس پر عمل کریں گے۔ محمد اسلامی نے یورپی ممالک کی جانب سے بار بار اسنیپ بیک میکینیزم استعمال کرنے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مطلب ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی مکمل خلاف ورزی ہے اور ایران بھی اس اقدام کا مناسب جواب دے گا اور اس سلسلے میں مناسب وقت پر فیصلہ کرے گا ۔

 

ٹیگس