ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عراق و شام میں داعش کے زوال اور استقامتی محاذ کی کامیابیوں کے بعد امریکہ علاقے میں نئے نئے بحران و بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جوہری معاہدے میں واپسی اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ جب وہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے کہا ہے کہ تہران پرامن ایٹمی سرگرمیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔۔
سحر نیوز رپورٹ
امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے باعث ان کا ملک تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائب سربراہ سے ملاقات کے بعد ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انریکے مورا کے ساتھ اجلاس کا پروگرام طے پایا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی نے جامع ایٹمی معاہدے کے فریق ممالک کو دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ تدریجی نہیں بلکہ دفعی اور یکبارگی ہوگا۔