ایران نے پابندیاں اٹھانے کے لئے امریکا کو تین مہینے کا وقت دیا ہے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران نے بیس فیصد تک سترہ کلو سے زائد یورینیم افزدہ کر لیا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی بائیڈن حکومت کو اقتصادی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کرنا ہو گا۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے جہاں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کیا ہے وہیں ایران کے ساتھ مذاکرات کو جامع ایٹمی معاہدے تک محدود رکھنے کی اپیل کی ہے
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات کے موقع پر انجام پانے والا رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کا خطاب، عالمی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں چھا گیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ایٹمی معاملے میں ایران ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹائے گا اور ملکی مصلحت اور ضرورت کے مطابق ایٹمی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔
ایران نے پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد کے مطابق قدم اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ایڈیشنل پروٹوکول پر رضاکارانہ عمل درآمد کو گزشتہ شب 12 بجے سے روک دیا ہے۔