غزہ میں دو صیہونی فوجی افسروں کو برطرف کئے جانے پر صیہونی فوجیوں نے احتجاج کیا ہے۔
چین کی مشترکہ فوجی کمانڈ کے ترجمان نے اپنی سمندری حدود سے ایک امریکی ڈسٹرائر کو نکال باہر کرنے کی خبر دی ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے غاصب صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف پینے کے پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے غزہ میں انسان دوستانہ جنگ بندی اور اس علاقے میں وسیع امداد کی فراہمی کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال وحشتناک اور المناک ہے۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے ستائیس لاکھ فلسطینیوں کے لئے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرمالیت کی انسان دوستانہ امداد کی اپیل کی جا رہی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے ہندوستان سے اکتالیس سفارتکاروں کے اخراج کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے۔
نائیجر کے بحران میں شدت آتی جا رہی ہے۔ مغربی افریقہ کی معاشی تنظیم ایکوواس کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نائیجر کے خلاف فوجی اقدام کا فیصلہ پکا ہو چکا ہے، لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ روس بحران کے حل کیلئے کوشاں ہے۔
صیہونی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دل کی سرجری کر کے انہیں پیس میکر لگا دیا گیا ہے۔
برطانیہ کو اس وقت شدید ترین غذائی بحران کا سامنا ہے۔