Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ کی انتہائی ابتر صورت حال پر عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ میں فلسطین کی ہلال احمر کے مرکز پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ضمیر کے خلاف قرار دیا اور غزہ میں طبی مراکز کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے خان یونس میں ہلال احمر کے مرکز پر جارح اسرائیل کے فوجیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ اس مرکز میں پناہ لینے والے چودہ ہزار سے زیادہ افراد میں سے بیشتر نے اس مرکز کو ترک کردیا ہے اور جو باقی بچے ہيں ان کو بھی اپنی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہے اور وہ اس پناہ گاہ کو چھوڑ دینا چاہتے ہيں۔
ایڈہانوم نے مزید کہا کہ اسپتالوں، ایمبولنسوں، طبی عملے اور بیماروں کو بین الاقوامی قوانین کی سخت نگرانی میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ آج کی بمباری ضمیر کے خلاف ہے۔ غزہ کے نظام صحت کی ابتر صورتحال ہے اور طبی اور امدادی عملے کو لوگوں کی جانیں بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اس سینئر عہدیدار نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور غزہ کے شہریوں تک پانی، خوراک اور طبی آلات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا کہ جو بھوک، بیماریوں کے پھیلنے اور ناقابل بیان حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ٹیگس