Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو مزدوروں کی شدید کمی کا سامنا

اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب ہندوستان، سری لنکا اور ازبکستان سے مزدوروں کو نوکری دینا چاہتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ تل ابیب ہندوستان، سری لنکا اور ازبکستان سے غیر ملکی کارکنوں کو تعمیری کام شروع کرنے کے لیے نوکریاں دینا چاہتا ہے کہ جو سات اکتوبر سے حماس کے حملے کے بعد سے روک دیئے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی تین ماہ سے زائد کی جنگ کے باوجود ہزاروں ہندوستانی مزدور مقبوضہ فلسطین میں کام کی تلاش میں ہیں۔ ہندوستانی مزدوروں نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین جانے کے لئے مجبور ہیں کیونکہ ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے۔
سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقوں کے شمال اور جنوب میں کام کرنے والے ہزاروں فلسطینی اور غیر فلسطینی مزدور اپنے کام کی جگہوں پر واپس نہیں آئے اور صیہونی حکومت کو عملی طور پر مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

ٹیگس