فلسطینی انسانی حقوق کی رپورٹ: غزہ کا بحران بےقابو قحط اور بھوک کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے
فلسطین کے آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوجی سفید جھنڈا اٹھانے کے بعد بھی فلسطینی شہریوں کو پھانسی دیتے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کے آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے مراکز پر صیہونی افواج کی جارحانہ حملے اور ان کی املاک اور سامان کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کمیشن کے بیان میں مزيد کہا گیا ہے کہ غاصب فوجی، فلسطینی قیدیوں کو برہنہ کرکے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور ان کی توہین آمیز حالت میں تصویریں کھینچتے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجیوں کے توسط سے فلسطینیوں کو حراست میں لیئے جانے کے بعد ان کے اغوا اور ان کی جبری گمشدگی کے مختلف واقعات کا اندراج ہوا ہے۔
فلسطین کی انسانی حقوق کی اس کمیٹی کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں تیس سو دس طبی اہلکار شہید ہوچکے ہیں اور غزہ کی پٹی کے کل چھتیس اسپتالوں میں سے اٹھائیس اسپتالوں نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ اس کمیشن نے غزہ کے بحران کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بےقابو قحط اور بھوک کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ اس فلسطینی تنظیم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی تحقیقات کی مستقل کمیٹی کے غزہ کی پٹی کے دورے کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر انصاف کی فراہمی میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔