Jan ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • انسانی معاشرے کے لئے بڑا بحران، اسرائیل کے ہاتھوں بےگناہ عوام کا قتل عام ہے: ایرانی صدر کا نئے سال پر پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الگ الگ پیغامات میں عیسائی ملکوں کے سربراہوں اورعوام کو نئے سال 2024 کی مبارک باد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے، نئے عیسوی سال 2024 کے آغاز پر دنیا بھر کے عیسائی ملکوں کے سربراہوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوری دنیا کے لئے امن و سلامتی سے سرشار نئے سال کی دعا کی ہے ۔

صدر مملکت نے ان پیغامات میں کہا کہ جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ اس وقت انسانی سماج کے لئے ایک بڑا بحران، غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے بےگناہ عوام کا قتل عام ہے ۔ امید ہے کہ سن دوہزار چوبیس میں عالمی رہنماؤں کی مشترکہ کاوشوں سے ہم بشریت کے خلاف اس قتل عام کو فوری طور پر روکنے، دنیا سے ظلم و جور کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام کے لئے عالمی اداروں کی جانب سے فوری اقدام کا مشاہدہ کریں گے۔

واضح رہے کہ آج پیر یکم جنوری ، سال دوہزار چوبیس کے آغاز کا پہلا دن ہے-

ٹیگس