اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے اقوام متحدہ کو استحصال سے بچانے کے لئے اس عالمی ادارے اور بالخصوص سلامتی کونسل کے ڈھانچے کے اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شام فوج نے ملک کے جنوب میں درعا کے مضافات میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔
شام میں عید الفطر کے اعلان کے بعد، صدر بشار اسد نے دمشق میں نماز عید ادا کی۔
تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے مقبوضہ جولان کے علاقے کو شام کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شام میں اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کی اطلاع دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
سعودی عرب کی حقیقت پسندانہ اور لچک دار پالیسی عرب ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے، یہ بات شام کے صدر بشار اسد نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں کہی۔
حلب میں امریکی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے سے کل رات زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
امریکہ نے شام میں اپنے فوجی اڈے پر ہونے والے میزائل حملے میں مزید 11 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آنے کا اعتراف کیا ہے۔
سعودی عرب نے ریاض اور دمشق کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم اور عرب لیگ میں شام کی واپسی پر زور دیا ہے۔