ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم حزب ترکستانی نے پیشرفتہ ڈرون ٹکنالوجی حاصل کر لی ہے۔
دہشت گردوں نے جمعرات کو مغربی شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پر ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 89 افراد جاں بحق اور 277 افراد زخمی ہوگئے۔
شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی رات مشرقی شام کے علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔
شام کے صدر بشار اسد نے شام کے شمال مشرق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان علاقوں پر امریکہ کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردوں کے ساتھ شراکت داری ہے۔
شام میں روس کے امن مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔
شام کے صوبے الحسکہ میں تل تمر بجلی گھر پر ترک فوج کے حملے میں اس بجلی گھر کو خاصا نقصان پہنچا اور اس نے کام کرنا بند کر دیا۔
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کا مرکز بننا چاہتا ہے اور وہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے-
عراق کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کی طرف ہاتھ بڑھا ہوا ہے۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں سفیروں کا تبادلہ ہو سکتا ہے۔