Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • شام میں تکفیریوں کے جرائم اور قتل عام میں کون کون ملوث ہیں، عبدالملک الحوثی نے بتا دیا

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے شام میں تکفیریوں کے جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان جرائم کے سد باب کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک  بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شام میں تکفیریوں کے جرائم ، مذموم ہيں اور سب کو ان کی مذمت کرنی چاہیے اور ہر صاحب ضمیر کو ان جرائم کے سد باب کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں تکفیریوں کے جرائم میں وہ لوگ بھی شریک ہيں جو ان کی سیاسی و مالی مدد کر رہے ہيں اور ان جرائم کا انجام، تکفیریوں اور ان کے حامیوں کو بھگتنا ہوگا۔

سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ شام میں تکفیریوں کے جرائم ، امریکہ اور اسرائيل کی سازش کا حصہ ہیں اور اس تکفیری، اسلام کی شبیہ بگاڑنے کے صیہونی و امریکی پروجیکٹ کے لئے کام کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے شام پر قبضے کے بعد ایک گولی بھی صیہونیوں کے خلاف نہيں چلائی ہے۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ شام کے موجودہ حالات بے حد ہولناک ہیں اور ان جرائم پر خاموشی ، دینی و انسانی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔

ٹیگس